Urdu Poetry In Urdu Biography
Source(google.com.pk)محبت جب لہو بن کر
رگوں میں سرسرائے تو
کوئی بھولا ہوا چہرہ، اچانک یاد آئے تو
قدم مشکل سے اُٹھتے ہوں
ا رادہ ڈگمگائے تو، کوئی مدھم سے لہجے میں
تمھیں واپس بلائے تو، ٹھہر جانا، سمجھ لینا
کہ اب واپس پلٹنے کا سفر آغاز ہوتا ہے
کبھی تنہائیوں کا درد آنکھوں میں سمائے تو
کوئی لمحہ گزشتہ چاہتوں کا
جب ستائے تو، کسی کی یاد میں رونا تمھیں بھی خون رُلائے تو
اگر تمھارا دل تم سے، کسی دم روٹھ جائے تو
کبھی
انہونیوں کا ڈر پرندوں کو اُڑائے تو
ہوا جب پیڑ سے، زرد سا پتّہ گِرائے تو
ٹھہر جانا، سمجھ لینا
کہ اب واپس پلٹنے کا سفر آغاز ہوتا ہے ۔۔۔
*******************************
کچھ خواب میری آنکھوں نے پلوُسے یوں باندھ رکھے ھیں
پلکو ں کی منڈیروں پہ اشکو ں نے جیسے تھام رکھے یں
دیکھتی ہوں تم یہی ہو پاس میرے
بے خودی کے سارے موسم سبز بارشوں میں بھیگے میرے پاس پڑے ہیں
تھماری روشن آنکھیں محبت کے نور سے اور جلتی جاتی ہیں
تم اپنی دھن میں جانے کیا کیا کہے جاتے ہو
سات سمندر اپنی ہی دھن میں بہے جاتے ہو
وہی شب و روز کی تفصیل
وہی وقت اور کام کی تاویل
اور پھر میری یاد کی تمثیل
میں ھنس پڑتی ہوں اور سارے منطر بدل جاتے ہیں
یوں لگتا ہے تم نہین وہاں کوئی اور پل ہوتے ہیں
اداس نامراد سی رات آنگن میں اُتر آتی ہے
ہر طرف تمھاری خوشبو سی سرسراتی ہے
میں خواب میں ہی اپنے وھم سے بھاگنے لگتی ہوں
بے قراری سے تمہیں یہاں وہاں ڈھونڈنے لگتی ہوں
شکر خواب تھا کہہ کرخود کو بہلانے لگتی ہوں
پھر
وقت کے ماتھے پر امیدٍ وصال کا ایک پل ٹھہر جاتا ہے
دشتٍ خواب میں لمحہ جیسے پیاس کا ٹھہر جاتا ہے
شاخٍ ہجر پھر کانپنے لگتی ہے
نا امیدی کانٹے بونے لگتی ہیں
نیندوں میں آج تمھاراکہیں نشاں نہ تھا
ڈاک میں بھی تمھارا کہیں اتہ پتہ نہ تھا
کاش یہ خواب میں ہی ہوا ہو
اور مجھے اب آنکھیں کھولنا ہو
پھر سارے منطروں نے بدلنا ہو
منظر بدل گئے جاناں
میں نے یہ کیا سُنا کہ میری آنکھیں حیرت کدہ ہیں
سُن کے آواز تمھاری میری سماعتیں ماتم کدہ ہیں
اٍس برس بھی تم نہ آ سکو گے
اچھا ۔ ۔ کوئی بات نہیں ۔ ۔ ۔ کہتے ہوئے میری آواز دھندلا جاتی ہے
اگلے برس تو آ سکو گے ۔ ۔ کہتے ہوئے میری امید سبز ہو جاتی ہے
شاید ۔ ۔ ۔ دیکھو ۔ ۔ ُسنتے ہی انتظار کی ایک فصل اُگنے لگتی ہے
میرے پلوُ سے بندھے سب خواب گرنے لگتے ہیں
پلکو ں کی منڈیروں پہ رکھے اشک ٹوٹنے لگتے ہیں
نہیں جانتی مجھے تم سے یہ کیسی محبت ہے
اٍس رشتے کا نام کیا ہے ؟
اٍسے کب تک نباہ سکو نگی
تمہیں کب تک چاہ سکو نگی
No comments:
Post a Comment